پی ایس ایل ،ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلرالزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

پاکستان سپر لیگ 11 کے لیے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلرالزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کرلیے گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کے مطابق الزاری جوزف کو سپینسر جانسن کی جگہ شامل کیا گیاہے۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سپنسر جوزف نجی وجوہات کےسبب پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کے سپنسر جانسن کے ساتھ ڈائریکٹ سائننگ کی تھی۔
