پی ایس ایل کے 4سالہ میڈیا رائٹس 26ارب میں فروخت

پاکستان سپر لیگ کے چار سالہ میڈیا رائٹس 26 ارب روپے میں ولی ٹیکنالوجیز کو فروخت کردیے گئے۔

میڈیا رائٹس کی دوڑ میں تین بڈرز میدان میں تھے، ولی ٹیکنالوجیز نے ریزرو پرائس سے تین ارب زائد کی بڈ دی تھی۔

ممکنہ طور پر سرکاری ٹی وی کی سکرین پر میچز دکھائے جائیں گے جبکہ دو بڑے سپورٹس چینل دوڑ سے باہر ہو گئے، انہیں واجبات کی ادائیگی کے لیے خاصا وقت دیا گیا لیکن ناکام رہنے پر ڈس کوالیفائی کرنا پڑا۔

گزشتہ برس پی ایس ایل کے 34 میچز ہوئے تھے اب 2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے تعداد 44 تک پہنچ جائے گی،

قوانین کے مطابق پروڈکشن اخراجات نکالنے کے بعد 3 ارب روپے سالانہ سے بڑی براڈ کاسٹ ڈیل کی صورت میں اضافی رقم میں سے 5 لاکھ ڈالر آئیکون غیر ملکی کرکٹرز سے معاہدے کے لیے رکھے جائیں گے، باقی 80 فیصد حصہ پی سی بی اور 20 فیصد فرنچائز کو ملے گا۔

 

Back to top button