اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل 2 روز شدید مندی کےبعد آج زبردست تیزی کارجحان ہےاور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 917 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
صبح تقریباً 9 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 917 پوائنٹس یا 1.17 فیصدبڑھ کر 79 ہزار 456پر پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1578پوائنٹس تنزلی کے بعد 79ہزار کی نفسیاتی حدسے بھی نیچے آگیاتھا۔
