PTI سے بلے کا انتخابی نشان واپس لیے جانے کا فیصلہ معطل

پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لیے جانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے، پشاور ہائیکورٹ جسٹس کامران حیات نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انٹراپارٹی انتخابات سےمتعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر علی گوہر نے درخواست پر دلائل دیے تھے۔ جس میں استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کا پہلا بڑا نقصان یہ ہوا کہ پی ٹی آئی کو بلا نشان نہیں مل سکے گا، اس فیصلے سے پی ٹی آئی آٹھ فروری کے انتخابات میں حصہ بھی نہیں لے سکے گی۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا۔

Back to top button