PTI  کا آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شامل کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی نے آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں بیرسٹرگوہر، عمر ایوب، رؤف حسن، علامہ راجا ناصر عباس اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا موجود تھے۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر جیت چکی ہے، ہمارے آزاد امیدواروں نے انتخاب لڑا، وہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تھے، ہم نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے تھے، ہم نے آزاد امیدواروں کو سپورٹ کیا، وہ جیت گئے۔انہوں نے اعلان کیا کہ نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو تین دن میں کسی پارٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے، پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزاد نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سنی اتحادکونسل میں شمولیت اختیارکریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے اور ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کریں گے مخصوص نشستیں قانون کے مطابق دیں۔عمر ایوب خان کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے، پشاور سے 7 سے 8 نشستوں پر ڈی سی اور پولیس افسران نے دھاندلی کی، ہماری ہی پارٹی حکومت بنائے گی، پہلا کام بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی ہوگی، شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، خواتین اور کارکنوں کی رہائی ہمارا ہدف ہوگا۔خیال رہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 92، پنجاب اسمبلی کی 116، خیبرپختونخوا میں 80 اور سندھ اسمبلی کی 11 نشستیں حاصل کی ہیں۔

Back to top button