پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کا تیمور جھگڑا کیخلاف تحقیقات کیلئے عمران خان کی اجازت کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نےخیبرپختونخوا کےسابق صوبائی وزیر تیمورجھگڑاکےخلاف مکمل تحقیقات کیلئے پارٹی کےبانی عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا۔

احتساب کمیٹی کےمطابق عمران خان سےاجازت ملتےہی محکمہ خزانہ اورصحت میں مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تیمورجھگڑا کے سوشل میڈیا پرکانفیڈینشل دستاویزات شیئر کرنے پرکمیٹی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اورکمیٹی بانی پی ٹی آئی سے تیمورجھگڑا کےخلاف انضابطی کارروائی کی سفارش بھی کرے گی۔

ذرائع نےبتایاکہ تیمورسلیم جھگڑا نےسوالنامےکےجواب میں کمیٹی پرعدم اعتماد کااظہارکیاتھا، کمیٹی نے عدم اعتماد کے بعد تیمور جھگڑا کو تحقیقات روکنےاوربانی پی ٹی آئی کوآگاہ کرنےکا پیغام دیا۔

قاضی فائزعیسیٰ حملہ کیس : پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال

 

ذرائع کےمطابق تیمورجھگڑا نےکمیٹی کے جواب پر واٹس ایپ گروپ میں شکریہ بھی ادا کیا۔ احتساب کمیٹی نے تیمورجھگڑا کو مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیجاتھا جس میں پوچھا گیا تھاکہ بطور وزیرخزانہ آپ کے دورمیں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا، پنشن اور گریجویٹی کی مدمیں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالے گئے اورمحکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔

سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کےرشتہ داربھی تھے۔

Back to top button