پولیس نے 300 کارکنان کو حراست میں لیا ، پی ٹی آئی کا دعویٰ

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں پولیس نے پارٹی کے 300 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تمام حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور آج یوم سیاہ کے طور پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں احتجاجی مظاہرے کریں۔
حکومت کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے ، پی ٹی آئی
امتیاز شیخ نے الزام عائد کیا کہ لاہور پولیس مسلسل پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز پولیس کارروائیوں کے باعث پی ٹی آئی کارکن چھاپوں کے خوف سے پنجاب اسمبلی سے باہر نہیں نکل رہے تھے۔
