پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

 

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بینائی میں کافی بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے دھرنا ختم کیا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت میں بہتری آئی ہے اسی لیے پارٹی نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ان کی صحت اور ملاقاتوں کے معاملے پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے، یہ تمام مسائل ملاقاتیں نہ کروانے کی وجہ سے پیدا ہوئے،اگر پابندی نہ لگائی جاتی تو صورت حال یہاں تک نہ پہنچتی۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، لیکن عمران خان کے صحت کے معاملات سے پیچھے نہیں ہٹاجائے گا،جمہوریت اور آئین کی بحالی کی تحریک جاری رہے گی کیوں کہ یہ ایک دن کا معاملہ نہیں۔دھرنے سے عالمی سطح پر پیغام پہنچا اور آئندہ کا لائحہ عمل علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی قیادت میں دیا جاتا رہے گا۔

 

 

Back to top button