تحریک انصاف کا 26نومبرکویوم سیاہ منانےکااعلان

تحریک انصاف نےاسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کی رہائش گاہ میں جائیں اور لواحقین سے اظہار یک جہتی کریں۔

جنید اکبر کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حیات آباد پشاور میں قرآن خوانی کی جائے گی اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

 

Back to top button