پی ٹی آئی نےعمران خان سےملاقات کیلئےوزارت داخلہ کو درخواست دیدی
تحریک انصاف کی جانب سےبانی پی ٹی آئی عمران خان سےاڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست وزارتِ داخلہ کوموصول ہوگئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہرنےوزارتِ داخلہ کودرخواست لکھی ہےجس میں کہا گیا ہےکہ آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی پی ٹی آئی سےاڈیالہ میں ملاقات3 اکتوبرکوہوئی۔
پی ٹی آئی کی درخواست کا متن
درخواست کےمتن کےمطابق بانی پی ٹی آئی سےفوری ملاقات کرنےکی اجازت دی جائے اورمیری وصاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات کرائی جائے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نےشنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کےموقع پر15 اکتوبرکوڈی چوک میں احتجاج کااعلان کر رکھا ہے۔تحریک انصاف نےشرط لگا رکھی ہےکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرادو،15اکتوبرکو ڈی چوک پراحتجاج ملتوی کردیں گےتاہم حکمران جماعت ن لیگ نےپی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا۔
احتجاج پرپی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع
اُدھرشنگھائی کانفرنس کےموقع پرڈی چوک میں احتجاج پرتحریک انصاف کے اندر سےبھی آوازیں اٹھ گئیں۔
مولانا فضل الرحمان کی15اکتوبر کا احتجاج مؤخرکرنےکی اپیل
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے15اکتوبر کواحتجاج ملتوی کرنےکافیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان سےملاقات پرمشروط کردیا۔
گزشتہ رات پی ٹی آئی کورکمیٹی کےاجلاس میں اہم فیصلے کیےگئےجس کی صدارت بیرسٹرسلمان اکرم راجہ نے کی۔
کور کمیٹی نےفیصلہ کیا کہ14 اکتوبرتک عمران خان سےملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کردیں گے۔سابق وزیراعظم کی صحت سےمتعلق پریشانی لاحق ہے۔ ڈاکٹر،وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی ملاقات کرادی گئی تواحتجاج ملتوی کردیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق کورکمیٹی نےفیصلہ کیا ہےکہ ملاقات نہ کرائی گئی تو15اکتوبر کو بھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔
پارٹی کےبعض اراکین نےشنگھائی تعاون تنظیم کےباعث احتجاج ملتوی کرنےکی تجویزدی جبکہ شہبازگل اورخالدخورشید سمیت دیگراراکین نےاحتجاج ملتوی کرنےکی مخالفت کی پارٹی قیادت اورسینیئررہنماؤں نےاحتجاج ملتوی کرنے کی تجویزدی۔