پی ٹی آئی امیدواروں کو مختلف قسم کے انتخابی نشان الاٹ

بلے سے محروم پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے امیدواروں کو بکری، کُھسّہ، توا، زبان، سبز مرچ، فرائی پین، جہاز، ریڈیو، وکٹ، انار، چارپائی، ہینڈ پمپ اور گھڑیال سمیت مختلف انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو چینک، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وہیل چیئر اور لطیف کھوسہ کو انگریزی حرف ’k‘ ، شعیب شاہین کو جوتا اور یاسمین راشد کو لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو مور، عمیر نیازی کو دروازہ، عالیہ حمزہ کو
ڈائس جبکہ سلمان اکرم راجہ کو ریکٹ کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔
