چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے رضا مند کر لیا

تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹر گوہرنےپارٹی رہنماؤں کو صلح کے لیے آمادہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق بیرسٹرگوہر کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،اسدقیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی سے گفتگو ہوئی جس میں علی امین گنڈاپور دیگرپارٹی رہنماؤں سےاختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسدقیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کےاندرونی اختلافات ختم کرنےکی کوشش کی ،علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لیےرضامندی کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے9 مئی واقعات کے مالی نقصان کی رپورٹ جمع کرادی

 

بیرسٹر گوہرنےبتایا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہوگئی، پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سےمسائل بڑھیں گے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عاطف خان نےکہا کہ میں،اسد قیصر اور شہرام ترکئی علی امین گنڈاپور سےاختلافات ختم کرنے پرراضی ہوگئے ہیں۔

Back to top button