چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں زہر دینے کا الزام غیر ذمہ دارانہ قرار
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں زہر دینے کے الزام کی سختی سے تردید کردی بلکہ الزام غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نجی ٹی وی کوانٹرویو میں کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نگران حکومت نے گرفتار کیا ہے اور نہ شاہی فرمان کے ذریعے ان کو رہا کر سکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں زہر دینے کا الزام غیر ذمہ دارانہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں مکمل محفوظ اور ہماری ذمہ داری ہيں۔
نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو فوج نے صبر و تحمل سے کام لیا، یہاں کوئی اذیت پسند لوگ نہیں کہ جنہیں چیئرمین پی ٹی آئی سے ذاتی بدلہ لینا ہو، دیگر جماعتیں اپنی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پی ٹی
نواک جوکووچ نے اے ٹی ٹی فائنل جیت لیا
آئی لیڈر بھی اپنےعلاقوں میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔