۔190 ملین پاؤنڈ، توشہ خانہ کیسز: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
۔ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیسز کی سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت پیش نہ ہوا۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور سہیل عارف، تفتیشی افسر میاں عمر اور محسن ہارون پیش عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کہاں ہیں بشریٰ بی بی کے وکلاء؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ معلوم نہیں، اس کیس میں سردار لطیف کھوسہ وکیل ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ کوئی آیا نہیں ہے تو سماعت پھر جمعہ کو رکھ لیں، بعدازاں عدالت بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس
کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔