تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے نئی درخواست دائر کر دی ہے۔

یہ درخواست پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو فریق بنایا گیا ہے۔

شبلی فراز کو دل کی تکلیف، پشاور کے ہسپتال میں منتقل

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا آئینی و قانونی حق ہیں، تاہم اس معاملے کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کو سُنا ہی نہیں گیا۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو مخصوص نشستوں کے مقدمے میں فریق بننے اور اپنا مؤقف پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ پشاور ہائیکورٹ کو مخصوص نشستوں کے مقدمے میں مس لیڈ کیا گیا، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ 13 اور 14 مارچ 2024 کو دیے گئے فیصلوں کو کالعدم قرار دے۔

Back to top button