پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سیل کرنے پر مزاحمت، انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے موقع پر مزاحمت کرنے پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تحریک انصاف اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ عامر مغل کو مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔ مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ محمد سجاد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی کو مدعو نہ کرنے کو عوامی مینڈیٹ کی توہین قرار دے دیا

مقدمے میں 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق سی ڈی اے کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عامر مغل ہاتھ میں لوہے کا راڈ اٹھائے وہاں پہنچے۔ عامر مغل کے ساتھ دیگر اور لوگ بھی تھےاور وہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ہجوم کے ساتھ پولیس پر حملہ آور ہوئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق عامر مغل کی گرفتاری کے دوران ان کے ساتھی فرار ہو گئے۔

Back to top button