تحریک انصاف کا 135 وفادار اراکین کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا پارٹی سے وفادار رہنے والے 135 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے سامنے آیا، اپوزیشن اراکین عدالت عظمیٰ‌ کے فیصلے کے منتظر ہیں جبکہ عبوری وزیراعظم عمران خان نے نئے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عبوری وزیر اعظم نے یقینی طورپران سابق 135 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جو آخر تک پارٹی کے ساتھ وفادار اور ڈٹے رہے، پارٹی 135 ٹکٹوں سے اپنا کام شروع کر دیگی، انتخابات میں پی ٹی آئی نے اپنی تیاری صفر سے شروع کی لیکن اب وہ 135 اُمیدواروں سے اپنا کام شروع کرے گی۔

سابق وزیر نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو قومی اسمبلی کی تمام 272 جنرل نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرسکتی ہے، قبل ازیں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عبوری وزیر اعظم نے پارٹی کے صوبائی صدور کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں سے پارٹی ٹکٹوں کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا عمل فوری طور پر مکمل کریں۔

عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر

عمران خان نے پارٹی اجلاس کو بتایا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے اور اس کا ووٹ بینک تیزی سے بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان انتخابات کی تیاری کرتے ہیں، بہترین امیدوار کھڑے کرتے ہیں تاکہ آپ بھرپور انداز میں اقتدار میں واپس آئیں۔

Back to top button