علیمہ خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق بیانات پر پی ٹی آئی کا گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

 

 

 

 

پی ٹی آئی کی قیادت نے علیمہ خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق بیانات دینے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات کا جائزہ لیاگیا،پارٹی نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے بعد علی امین گنڈاپور کےخلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کےخلاف ایکشن لینے سے قبل پی ٹی آئی کی قیادت نے تمام انٹرویوز اور بیانات کی تفصیلات بھی منگوائیں،ویڈیوز اور بیانات کا جائزہ لینے کےبعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہےکہ عمران خان کے اہلخانہ سے متعلق کوئی بھی بیان برداشت نہیں کیاجائے گا۔

PTI اور علیمہ خان عمران خان کی بیماری کو کیش کرانا چاہتے تھے، محسن نقوی

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور نے بہت سی باتیں کی ہیں اور بہت کچھ کہا،یقین دلاتا ہوں کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔

 

 

Back to top button