عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی وفد واپس روانہ

پی ٹی آئی کی قیادت ایک مرتبہ پھر اڈیالا جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئی۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اسد قیصر اور عمر ایوب پر مشتمل وفد آج عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالا جیل پہنچا تاہم انہیں اجازت نہیں ملی جس کے بعد قائدین جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
جیل ذرائع کےمطابق ملاقات کےلیے پی ٹی آئی رہنماؤں کی کوئی فہرست فراہم نہیں کی گئی تھی، منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا سمیت 10 وکلا کی ملاقات کرائی گئی۔
جیل ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
عطا تارڑکی پیپلزپارٹی کے گلےشکوےدورکرنےکی یقین دہانی
عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایک روز قبل اپنے نئے ترجمان مقرر کیے تھے، ان ترجمانوں اور قانونی معاونین میں سےکوئی بھی کل اڈیالہ جیل نہیں آیا۔
