پی ٹی آئی اختلافات، شہرام ترکئی کے بعد عاطف خان بھی گنڈاپور پربرس پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما عاطف خان کا کہنا ہےکہ اگر بانی پی ٹی آئی نے ہمارے متعلق کوئی بیان دیا ہے تو اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کےسوشل میڈيا انٹرویو پرپارٹی میں ایک بار پھر اختلافات کی لہر نظر آرہی ہے اور شہرام ترکئی کے بعد عاطف خان نے بھی علی امین گنڈا پورکے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں عاطف خان نےکہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو صحیح ہے لیکن اسد قیصراور شکیل خان سمیت سینئر رہنماؤں کے خلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں تھیں۔
امریکا انسانی حقوق کا قاتل،اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہے،فضل الرحمان
انہوں نےمزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے کی گورننس اورامن و امان پر توجہ دینی چاہیے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں کوکمزور نہیں کرنا چاہیے،اگر عمران خان نے ہمارےخلاف کوئی بیان دیا ہے تو اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی نے مرکزی قیادت سےوزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کرتےہوئےکہا تھا کہ ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچے گا، وزیراعلیٰ اپنی توانائیاں امن و امان کی بحالی اور گڈ گورننس پر مرکوز رکھیں۔
شہرام ترکئی نےمزید کہاکہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی کےبعض رہنماؤں پر سازشوں کا الزام لگایا تھا۔