پی ٹی آئی اختلافات : گنڈاپور کا عاطف خان سے رابطہ، سی ایم ہاؤس آنے کی دعوت
پاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں میں اختلافات کےخاتمے کےحوالےسےاہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسد قیصراورشہرام ترکئی نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کوعاطف خان کو ٹیلی فون کال کرنے پرآمادہ کیا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا باہمی اختلافات سےپارٹی کونقصان ہوتا ہے،اندرونی اختلافات مل بیٹھ کرحل کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کا گورنر خیبرپختونخوا کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
ذرائع کےمطابق علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس آنےکی بھی دعوت دی، عاطف خان نےوزیراعلیٰ ہاؤس آنےکی حامی بھرلی۔
پی ٹی آئی کےرہنما عاطف خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سےرابطے کی تصدیق کردی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں کےاختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کےایک دوسرے پر بیانات ماضی میں کئی بار منظر عام پر آ چکےہیں،دونوں رہنما ایکدوسرے پر ماضی میں سنگین نوعیت کےالزامات عائد کرتے رہے ہیں۔