پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا

 

 

 

 

پی ٹی آئی نے سندھ سے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت فلور کراسنگ پر نااہلی کا ریفرنس دائر کردیا ہے۔

یہ ریفرنس پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی جانب سے دائر کیاگیا ہے جس میں فلور کراسنگ پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو نااہل قرار دینےکی استدعا کی گئی ہے،ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سینیٹر عون عباس بپی نے سیکرٹری سینیٹ کو ریفرنس جمع کرایا۔

دائر ریفرنس کے متن کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27 ویں آئینی ترمیم پر پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا متفقہ فیصلہ کیا تھا۔

ریفرنس کے مطابق پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی کی تحریری ہدایت کے باوجود 10 اور 15 نومبر 2025 کو سیف اللہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، پی ٹی آئی کی جانب سے سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیا،شوکاز نوٹس کا مقررہ مدت میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی، آرٹیکل 63A  لاگو ہوتا ہے،پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پارٹی سے منحرف قرار دے دیا۔

متن کےمطابق سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس جلد از جلد الیکشن کمیشن بھیجنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

 

 

Back to top button