فارن فنڈنگ کیس میں حکومت کا اپنے 11 اکائونٹس سے اظہار لاتعلقی

فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 11 اکاؤنٹس کو غیر قانونی قرار دے کرلاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

حکومتی درخواست گزار اکبر ایس بابر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے اور اسکروٹنی کمیٹی نے بھی چار سال لگائے۔

تحریک انصاف نے 11 اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکاؤنٹس غیر قانونی ہیں جبکہ ان اکاؤنٹس میں 23 ملین روپے آئے، اکائونٹس کھولنے والوں‌ میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر کے پی شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، میاں محمود الرشید اور احمد رشید شامل ہیں۔

انھوں‌ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ہی لوگوں پر عدم اعتماد کردیا، لکھ کر دیا کہ ان لوگوں کے اکاؤنٹس غیر قانونی تھے، لہٰذا الیکشن کمیشن نوٹس لے اور جن گیارہ لوگوں کے غیر قانونی اکاؤنٹس ہیں وہ فوری استعفی دیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سکیورٹی پر ماہانہ خرچ سوا کروڑ روپے

غیر ملکی فنڈنگ کیس ایک میگا فنڈنگ اسکینڈل ہے، تحریک انصاف خود اپنے پارٹی کے سینئر لوگوں کے اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کررہی ہے، 31 مارچ کو اگلی پیشی ہوگی۔

Back to top button