پی ٹی آئی نے نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی

 

 

 

 

پی ٹی آئی نے 23 رکنی نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہیں۔

تحریک انصاف نے اپنی سیاسی کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی ہے،جس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے اہم رہنماؤں کو شامل کیاگیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہوگی اور آئندہ پالیسی سازی کی ذمہ دار ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 23 رکنی نئی سیاسی کمیٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، فردوس شمیم نقوی،شیخ وقاص اکرم، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، مجلس وحدتِ مسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز، عامر ڈوگر، فوزیہ ارشد، کنول شوذب، لال چند ملہی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی، عالیہ حمزہ، ملک احمد خان بھچر، سجاد برکی، حلیم عادل، جنید اکبر اور داؤد کاکڑ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے خالد خورشید اور سردار قیوم نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک۔ایران تعاون بڑھانے پر اتفاق

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کےلیے پالیسی لائن طےکرے گی، پارٹی کے تجربہ کار اراکین پر مشتمل سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

 

 

Back to top button