سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈامہم میں تحریک انصاف ملوث نکلی

 سوشل میڈیا پر حکومت اور اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف ملوث نکلی ۔

جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد ملیں ہیں۔تحریک انصاف کے افراد سے دوران تفتیش جے آئی ٹی نے اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فورم فعال طور پر مجرموں کیخلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی مفرور اور غیر حاضر افراد کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے، تحریک انصاف سینٹرل میڈیا ڈویژن اور سوشل میڈیا ٹیم کی کارروائیاں ‘رضاکار فورس’ کے ذریعے نہیں کی گئیں۔

جے آئی ٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ  یہ ریاست مخالف پروپیگنڈا اندرون ملک اور آف شور اکاؤنٹس کے ہینڈلرز کے ذریعے کیا گیا، اس پروپیگنڈا مہم کی مالی اعانت غیر ملکی لابیز اور تحریک انصاف کی قیادت کے ذریعے کی جا رہی ہے۔غیر ملکی لابیز پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر اس پروپیگنڈا مہم کو کنٹرول بھی کر رہی ہیں، جے آئی ٹی، پی ٹی آئی کے افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کے ایکٹ 2016 کے تحت تشکیل دی گئی تھی، وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔

Back to top button