پی ٹی آئی نےحکومت سے ثالثی کیلئے رابطہ کیاتھا،حافظ نعیم کاانکشاف

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے کچھ عرصہ قبل حکومت سے ثالثی کیلئے رابطہ کیاتھا۔
حافظ نعیم نےدعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی سے ثالثی کی درخواست کی ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی قیادت سے کہا کہ پہلے عمران خان سے باقاعدہ منڈیٹ لے کر آئیں۔ ان کے بقول، جماعت اسلامی ثالثی کے لیے تیار ہے، لیکن اس سے پہلے پی ٹی آئی کو اندرونی طور پر شفافیت اور یکسوئی لانا ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی جماعت کا مشاورتی اجلاس بلایا، اور یہ فیصلہ کیا کہ اگر پی ٹی آئی بانی عمران خان ثالثی کا واضح منڈیٹ دیتے ہیں اور اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہیں، تو پھر جماعت اسلامی حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہو گی۔
