پی ٹی آئی نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے : اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی ہمیں کہتے رہے این آر او نہیں دیں گے،اب پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہےکہ ان کے قیدی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے رہا کیے جائیں۔
سینیٹر اعظم نذیر نے پی ٹی آئی کو عدالت کا راستہ اختیار کرنکا مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ ایگزیکٹو آرڈر پر تو رہائی نہیں ہو سکتی،پاکستان کا آئین و قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہاکہ افسوس ہوا معاشی ترقی کی پرواز کو گیدڑ سےتشبیہ دی گئی،یہ سب اووو اووو کر کے لابی میں واپس گئے،چوری پر دین کو بطور شیلڈ استعمال نہیں کرناچاہیے،یہ انکوائری شہزاد اکبر نے حسین نواز کےخلاف شروع کرائی اور خود اس گڑھے میں گر گئے۔
ریاست مخالف پراپیگنڈا کرنے پر شہباز گل اور معید پیرزاہ پر مقدمات درج
اعظم نذیر تارڑ کاکہنا تھاکہ کابینہ میں بند لفافے میں معاہدہ پیش کیاگیا،رقم پراپرٹی ٹائیکون کے جرمانے کے اکاؤنٹ میں ڈالی گئی،پی ڈی ایم کی درخواست پر سپریم کورٹ نے یہ رقم اسٹیٹ بینک کےاکاؤنٹ میں ڈالی۔
