مذاکرات کےلیے پی ٹی آئی نے اپنا ایجنڈا فائنل کرلیا : شوکت یوسفزئی

رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کےلیے اپنا ایجنڈا فائنل کرلیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ آج حکومت کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگا،پی ٹی آئی 2 نکات کو سرفہرست رکھے گی۔

شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا کہ 2 نکات پر عمل درآمد ہوگا تب بات چیت آگے بڑھ سکے گی،پہلا مطالبہ ہےکہ پی ٹی آئی کے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہاکہ دوسرا مطالبہ ہےکہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،ان 2 مطالبات پر پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک برقرار ہے،حکومتی کمیٹی کا رویہ سنجیدہ رہا،مطالبات پر عمل درآمد ہوا تو تحریک کی واپسی پر بات ہوسکتی ہے۔

ہم پی ٹی آئی سے اخلاص کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں : احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2 نکات پر لچک نہ دکھائی تو سول نافرمانی کی تحریک جاری رہےگی، پی ٹی آئی احتجاج کےلیے اپنا لائحہ عمل بنائے گی،حکومت کےپاس 30 جنوری تک کا وقت ہے۔

Back to top button