پی ٹی آئی کے پاس بات چیت کے لیے کوئی آپشن نہیں،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے پاس بات چیت کے لیے کوئی آپشن نہیں، لیکن اس کے لیے برطانیہ اور امریکا سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس سے لاتعلقی اختیار کرنا ہوگی۔

عطااللہ تارڑ کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کی بدنامی کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھنے سمیت کیا کچھ نہیں کیا، مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ پی ٹی آئی اپنے کیے پر دنیا کے سامنے معافی مانگے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل کے خلاف پروپیگنڈا کیا، جبکہ مئی کی جنگ کے بعد دنیا وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستان کی عزت کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسی سوچ پر لعنت ہی بھیجی جا سکتی ہے کہ عمران خان نہیں تو پاکستان نہیں، ایسے لوگ یاد رکھیں گے کہ پاکستان اب بدل چکا ہے، یہ ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا ملک نہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ایسی سوچ پر لعنت ہی بھیجی جا سکتی ہے کہ عمران خان نہیں تو پاکستان نہیں، ایسے لوگ یاد رکھیں گے کہ پاکستان اب بدل چکا ہے، یہ ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا ملک نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ جس نے بھی پاکستان کے ساتھ دغا کیا، اس کا انجام اچھا نہیں ہوا، اور پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔

عطا تارڑ نے کہاکہ کوئی اگر خود کو پاکستان سے بڑا سمجھتا ہے، تو اپنا دماغ کو درست کرلے، فوج اور قیادت کو گالیاں دینے سے کوئی راستہ نہیں بنے گا، ایسا سوچنے والے غلطی پر ہیں۔

 

Back to top button