پی ٹی آئی نے اب تک مطالبات تحریری طور پر نہیں دیے : عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہےکہ 22 دن گزرنے کے باجود پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری طور پر نہیں دیےتو اس میں ہمارا قصور نہیں۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہاکہ 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینےکا وعدہ کیاگیا تھا لیکن  آج 22 دن ہوگئے اور تحریری طور پر مطالبات نہیں دیے جاسکے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ 5 دسمبر کو کمیٹی قائم ہوئی لیکن اب تک تحریری مطالبات نہیں آئے، اگر یہ مطالبات کو اتنے عرصےمیں تحریری شکل نہیں دے سکے تو اس میں ہمارا قصور نہیں،دو مطالبات اسپیکر کو دینےتھے جو نہیں دیے گئے۔

عرفان صدیقی کاکہنا تھاکہ جب نکات ہمارے سامنے آتے ہیں تو 7 اتحادی جماعتوں سے مشاورت ہوگی،تمام جماعتیں پھر اپنی قیادت سے مطالبات پر مشاورت کریں گی،ہم نے مطالبات سامنے آنے کےبعد اجتماعی مؤقف بنانا ہے۔

انہوں نےکہاکہ ایسا نہیں ہوسکتا خط ایک دن آیا اور اسی دن خط کا جواب دےدیا،بڑے بھاری بھرکم مطالبات ہیں تو ان پر ہم نے مشاورت کرنی ہے، سنجیدگی سے غور کرنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوگی۔

لیگی رہنما کاکہنا تھاکہ 31 جنوری کی تلوار لٹکائی ہوئی ہے،اس سے قبل ہم انہیں جواب دےدیں گے۔

پی ٹی آئی والوں کی نیتوں پر 100 فیصد شک ہے، ان کے مقاصد کچھ اور ہیں :  خواجہ آصف

واضح رہے کہ مذاکرات کےلیے قائم کی گئی حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں  کی 2 میٹنگز ہو چکی ہیں جس کےبعد حکومت نے پی ٹی آئی کو تیسری میٹنگ سے قبل اپنے مطالبات تحریری شکل میں دینے کاکہا تھا۔

Back to top button