پی ٹی آئی عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں چلی گئی ہے: شیر افضل مروت

 

 

 

 

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں چلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی  سے بے دخل رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو گورنر راج کی دھمکی سمجھ آگئی ہے جس کے بعد سہیل آفریدی کو اپنے بچاؤ کی پڑگئی ہے۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کاکہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وفاق کے مطالبات کو گنجائش دے رہے ہیں، پارٹی پالیسی میں اس تبدیلی کی بھنک بھی عمران خان کو پڑنے نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی کا اسلام آباد کی طرف مارچ نظر نہیں آ رہا ہے۔

Back to top button