پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پنجاب اسمبلی کےباہر علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ آج پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے، بھوک ہڑتال کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کریں گے۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرسمیت دیگر ارکان بیٹھیں گے۔علامتی بھوک ہڑتال دوپہر 3بجے سےشام 7بجے تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نےوفاق کےبعد پنجاب میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کافیصلہ کر لیا۔کیمپ 24جولائِی سےپنجاب اسمبلی کےباہر تین سےسات بجے لگایا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کاکہنا ہےکہ بھوک ہڑتال کییمپ کا فیصلہ عمران خان کی ہداہت پر کیا گیا ہے، پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال سےمشاورت بھی کی گئی ہے،علامتی بھوک ہڑتال کیمپ عمران خان کی رہائی کےلیے ہوگا۔کیمپ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاریوں اوربڑھتی ہوئی مہنگائی پر ہوگا۔

Back to top button