پی ٹی آئی مکمل کمپرومائزڈ ہے، اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں : فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل وواڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کےلیے کوئی اچھی خبر نہیں،سازشیوں کا ٹولہ انہیں جیل لےگیا، پی ٹی آئی مکمل کمپرومائزڈ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضرورت ہےنہ انہیں پی ٹی آئی سے کچھ چاہئے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے فواد چوہدری کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ فواد چوہدری اگر پی ٹی آئی میں جانا چاہتےہیں تو ہم ان کی مدد کریں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی میں سب کمپرومائزڈ ہیں، سب ہی ملےہوئے ہیں، پارٹی کا گراف گر گیا ہے،سب ہی سمجھ گئےہیں۔ ایوان میں ترمیم کے وقت پی ٹی آئی والے سمجھوتے کے تحت باہر چلےجاتے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیا جائےگا کیوں کہ وہ آزاد سیاست کرتےہیں،میں تو ان کی قدر کرتا ہوں،وہ مخلص آدمی ہیں۔
اسحٰق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات : علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو
فیصل واوڈا نےکہا کہ علیمہ خان کی چیٹ خیبرپختونخوا میں لوٹ مار کا بتارہی ہے، عید کےبعد نہ دھرنا ہوگا نہ گرینڈ الائنس،کہانی یونہی چلتی رہےگی۔
انہوں نےکہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضروت نہیں،نہ انہیں پی ٹی آئی سے کچھ چاہیے،پارٹی فنڈ میں خرد برد کر کے پارٹی رہنماؤں کے گھر چلتےہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کرپشن میں باقی صوبوں سے آگے ہے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے پوچھا جائے 75 کروڑ روپےکس حیثیت میں لگائے۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر آمدن سے زیادہ اثاثوں کا کیس بنتا ہے،علی امین گنڈاپور نےکہا تھاکہ زمین بیچی تو اس کی قیمت لگوالیں۔
