پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کےاجلاس کےبائیکاٹ پرغور

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کیلئےبلائے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر غور شروع کردیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کااجلاس طلب

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سےموصول ہونےوالی اطلاع کےمطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے اجلاس کی روشنی میں طلب کیا گیا ہے۔ متعدد رہنماؤں نے آئینی ترمیم کے معاملےپربلائےجانےوالےاجلاس کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا ہے۔

سیاسی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے اہم فیصلے متوقع

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی بیٹھک میں قومی اسمبلی کےاجلاس کےحوالے سے حکمت عملی جبکہ آئینی ترامیم پرمشاورت کرےگی۔اجلاس میں آئینی ترامیم روکنے کےلئے احتجاج کی کال دینےپربھی مشاورت کی جائے گی۔

خصوصی کمیٹی کےاجلاس سے پی ٹی آئی غیرحاضررہی

واضح رہےکہ آئینی ترامیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کااجلاس ختم ہوگیااجلاس میں پی ٹی آئی اورجےیو آئی کےارکان نے شرکت نہیں کی۔چیئرمین خصوصی کمیٹی خورشید شاہ نےصدارت کی

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین خصوصی کمیٹی خورشید شاہ کی صدارت میں ہونےوالےاجلاس میں شیری رحمٰن، اعجاز الحق،فاروق ستار،خالد مگسی شرکت کےلیے پہنچے جب کہ جمعیت علمائے اسلام اورتحریک انصاف کےارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔سینیٹر انوشہ رحمان نےآن لائن شرکت کی۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں39میں سے12اراکین شریک ہوئے،قومی اسمبلی کے22میں سے8،سینیٹ کے4اراکین نے شرکت کی،راستوں کی بندش کے سبب اراکین کی اکثریت کمیٹی اجلاس نہ پہنچ سکی۔

Back to top button