پی ٹی آئی انتشاری ٹولہ نہیں : سلمان اکرم راجا

 

 

 

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور ظلم پر قائم عمارت زیادہ دیر نہیں رہ سکتی، ہم یلغار کا ارادہ نہیں رکھتے، پی ٹی آئی کوئی انتشاری ٹولہ نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن کر کے کوئی احسان نہیں کیا،نوٹیفکیشن جاری کرنا سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا آئینی فریضہ تھا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ملک میں عدلیہ اور الیکشنز کو بےمعنی کر دیا گیا ہے،ہم اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں چاہے 8 فروری ہو یا کوئی بھی موقع ہو۔

عمران خان سے ملاقات کی اجاز ت نہ مل سکی،بہنوں کی جیل کےباہرقرآن خوانی

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ سانحہ کراچی افسوسناک ہے،ہم مرحومین کےلیے دعاگو ہیں،یہ آتشزدگی کا واقعہ کرپشن کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

Back to top button