پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ایک فاشسٹ گروہ ہے : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ و فساد کی کال دے رہی ہے۔ جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے۔ یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فاشسٹ گروہ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ کل پوری قوم یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی، کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی سکون سے نہیں بیٹھ سکتا،سفارتی سطح پر کشمیریوں کی ہر اخلاقی مدد کریں گے،لیکن ایک فتنہ گروہ نے اپنی تحریک کےلیے کل کے دن کا ہی انتخاب کیا ہے۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہاکہ کل دوبارہ فتنہ و فساد کی کال دی گئی ہے، فتنہ گروہ کے ایک لیڈر نے اپنی تحریک کو گوریلا جنگ کا نام دیا ہے،یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فاشسٹ گروہ ہے،پہلے بھی ان کی جانب سے کئی بار احتجاج کی کال دی گئی جو ناکام ہوگئی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ عاشورہ کےبعد بھی ایک احتجاجی تحریک چلنی تھی، اب انہوں نے 5 اگست کی کال دی ہے، علیمہ باجی کہتی ہیں مجھے 5 اگست کا احتجاج ہوتا نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ان لوگوں سے دلی ہمدردی ہےجو کہتےہیں ہم کوئی غلام ہیں،پہلے یہ امریکا سے آزادی مانگ رہے تھے اور آج عمران خان کے بیٹے امریکا کے در پر جا رہے ہیں، اپنے بچوں کو ہوا نہیں لگنےدیتے، قوم کے بچوں کو 26 سال سے جنون کا درس دےرہے ہیں،اب حالت یہ ہےکہ ضمنی انتخابات سے بھی بھاگ گئے ہیں،یہ سمبڑیال اور مریدکے میں اپنا حال دیکھ چکےہیں، ان کے عوامی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی وہ واقعہ ہے جس کی معافی نہیں ہوسکتی ورنہ ہر روز ملک میں ایسے واقعات ہوں،ان کی ملک دشمنی کی ایک پوری فہرست ہے،آئی ایم ایف کو خطوط لکھےگئے،ملک اور اداروں کے سربراہ کےخلاف مہم چلائی گئی،کیا فتنہ و فساد پارٹی نام کی رکاوٹ سے جان چھڑائےبغیر پاکستان کو آگے لےجایا جاسکتا ہے؟

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ وہ آر یا پار کی بات تو کرتے ہیں،لیکن خود ہمیشہ بچ نکلتےہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات سے بھی بھاگ چکی ہےاور اب احتجاج کی نئی کال دےکر عوام کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔

عمران خان کبھی پاکستان چھوڑ کر نہیں جائیں گے : علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو پوری قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرےگی اور پی ٹی آئی کا احتجاجی شو ماضی کی طرح ناکامی سے دوچار ہو گا۔

Back to top button