پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، ان کے اقدامات ملک کے خلاف ہیں : طلال چوہدری

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو اقدامات کیے ہیں وہ ملک کے خلاف ہیں،پی ٹی آئی سیاسی جماعت کے زمرے میں نہیں آتی، عمران خان نے ہر ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کی۔

وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 20 سے 25 سال پہلے بہت سارے لوگوں نے اس کےبارے میں کہہ دیاتھا کہ یہ پلانٹڈ شخص ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ  ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا ہے، اس کے بارے میں حکومت ضرور سوچے گی۔

عمران خان کے حوالے سے نیوز کانفرنس میں فطری ردعمل دیا گیا : خواجہ آصف

سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیاتھا،دہشت گردوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں پر حملہ کیا ہے،کالعدم ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی تو رشتہ ہوگا ۔

 

 

Back to top button