حکومت کے خلاف پی ٹی آئی تحریک چلانے کے قابل نہیں : شیر افضل مروت

پی ٹی آئی سے بے دخل رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے قابل نہیں۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاکہ عمران خان کو چھڑانے کی تحریک پس پشت جاچکی ہے،پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہو رہا اور چھینا جھپٹی کا ماحول ہے۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ عمران خان سے فیصلے کروانے والوں کی کتاب سے علی امین کا ورق کٹ چکا جب کہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں لیکن انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا،شک ہے کہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت کےخلاف تحریک چلانے کے قابل نہیں۔
قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے،دہشتگرد ان وسائل سے فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں: وزیراعظم
انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں خلیج علی امین گنڈاپور کی پیدا کردہ نہیں، عمران خان اور مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات سے خلیج پیدا ہوئی۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن کیوں ایسے اتحاد کا حصہ بنیں گے جس سے فائدہ پی ٹی آئی کو ہو۔
