پی ٹی آئی کوشش کر رہی ہے کہ کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے: شرجیل میمن

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کوشش کر رہی ہے کہ کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائےمگرپاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہےکہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے،دوسروں کے لیے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی فورمز پر پی ٹی آئی کے سہولت کارسرگرم ہیں،فرد واحد نے ریاست کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل، دوائیں بھی فراہم کر دی گئیں
صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائےمگرپاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔
واضح رہےکہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی جب کہ دونوں پربالترتیب 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپےکا جرمانہ بھی عائد کیا۔
