تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی، سینیٹرز کا خطاب

طویل انتظار کے بعد آخر کار پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں واپسی کر ہی لی، پی ٹی آئی کے سینٹرز نے پارلیمنٹ میں دھواں دار خطاب کیے۔

اجلاس شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے سینیٹرز نے نعرے بازی کی، سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے جانے کے بعد ہم آج ایوان میں آئے، الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کردیے، الیکشن کمیشن نے یہ کہاکہ سیکورٹی صورت حال بہترنہیں، بے نظیر بھٹوکی شہادت ہوئی، دہشت گردی بھی دیکھی مگر الیکشن ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتیں الیکشن سے نہیں بھاگتیں، یہ ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔

 

جہانگیر ترین گروپ متحرک، پی ٹی آئی نظریاتی کی نئی پارٹی بنانے کی تجویز

Back to top button