رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے سے بری

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کردیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی کےمقدمے کی سماعت ہوئی، رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ اور ان کےوکلا کی طرف سےکوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسے کرنے کی اجازت مل گئی
یاد رہے کہ عالیہ حمزہ پر 9 مئی حملوں کی سازش کاالزام تھا اور انہیں تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیاگیا تھا جب کہ سرگودھا جیل سےرہائی پر عالیہ حمزہ کو گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیاتھا۔
