رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی اٹک جیل سے رہا

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کےخلاف تھانہ سنگجانی،ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمےمیں 5 نومبر کو گرفتار کیاگیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اعظم خان کی 30 جنوری کو ضمانت منظور کی تھی۔مچلکے جمع ہونے کےبعد رہائی کی روبکار جاری ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی رہائی کے بعد خیبرپختونخوا روانہ ہوگئے۔

عمران خان عوام اور فوج کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مہم پر ہیں : رانا ثناء اللہ

یاد رہےکہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیاگیا تھا اور اس کےبعد اٹک جیل منتقل کیا گیاتھا۔

تاہم نومبر میں اٹک جیل سے رہا ہوتےہی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیاتھا۔

Back to top button