پی ٹی آئی قیادت خود عمران خان سے مخلص نہیں : شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ خود عمران خان سے مخلص نہیں ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کاکہنا تھاکہ آئی ایم ایف سےبھی پی ٹی آئی نے رابطےکیے تاکہ فنڈز کو روکا جا سکے۔ پی ٹی آئی کا ہر لیڈر اور رہنما الگ الگ باتیں کررہا ہے۔ جب بھی ملک میں اہم شخصیات آرہی ہوتی ہیں تو اس طرح کا ڈراما دیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نےکہاکہ ان لوگوں کو خوشی ہوتی ہےاگر پاکستان کو کوئی نقصان پہنچتا ہے۔ جہاں ان لوگوں کی حکومت تھی وہاں پی ٹی آئی نے اثر و رسوخ کا استعمال کیا۔ پی ٹی آئی کے لیڈرز عوام کو تن تنہا چھوڑ کر بھاگ گئےتھے یہ پوری دنیا نے دیکھاہے۔

شرجیل میمن کاکہنا تھاکہ گنڈاپور نے اسمبلی کے فلور پر کہاکہ وہ اب لڑیں گے۔ اگر آپ لوگوں کو ہتھیار اٹھانےہیں تو پھر ملک کے دشمنوں کےخلاف اٹھائیں۔ یہ بیان خود ریاست سے بغاوت کا میسج ہے۔اس سے بڑا غیر ذمےدارانہ بیان کوئی اور ہو نہیں ہو سکتا۔ پی ٹی آئی نےموقع گنوایا ہےجب ان لوگوں نے بات چیت سے منع کیا۔ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ خود عمران خان سے مخلص نہیں ہے۔

انہوں نےکہا کہ سندھ میں کسی بھی پی ٹی آئی ورکر کو گرفتار نہیں کیاگیا کیوں کہ یہاں پی ٹی آئی کے ورکرز نہیں ہیں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس : عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

شرجیل میمن کاکہنا تھاکہ اسٹاک ایکس چینج اس وقت بلند ترین سطح پر ہے۔ اس وقت ملک کی معیشت اچھی جا رہی ہے۔ سندھ بھر میں 10 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ اس طرح کے کام سے انٹرنیشنل لیول پر اچھا تاثر ملتا ہے۔ سندھ میں آئی ٹی کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ کراچی میں دو میگا پروجیکٹس جاری ہیں۔ملیر ایکسپریس وے اگلے سال کھول دیا جائےگا۔ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی پر بھی کام ہورہا ہے۔

Back to top button