پی ٹی آئی کے2سینیٹرزساتھ چھوڑ گئے، بیرسٹر گوہر کی تصدیق

تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹر گوہر نےتصدیق کی ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر ہمارے2سینیٹرز دوسری طرف چلے گئے ہیں۔

پارلیمںٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے بیرسٹر گوہر نےکہا کہ ہمارے15 یا 20 نہیں بلکہ دو سینیٹرز دوسری طرف چلےگئے ہیں۔انہوں نےبتایا کہ مردان سے سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیموراب ہمارے پاس سے جاچکے ہیں۔

بیرسٹرگوہرنےکہاکہ حکومتی آئینی مسودےکےحق میں اراکین کے ووٹ دینے کی بات غلط ہے کیونکہ عدلیہ کےحوالے سے ترامیم پر ہمارا اتفاق نہیں ہے جبکہ پالیمانی کمیٹی میں آئینی مسودہ پرہمارا کوئی اتفاق نہیں ہوا تھا۔

حکومت نے آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ فضل الرحمان کوپیش کردیا

بیرسٹر گوہرنےکہا کہ مولانا فضل الرحمان کی خان صاحب نےتعریف کی ہم بھی کرتے ہیں، خان صاحب15 ماہ سےجیل میں ہیں ہم نے پہلے کیوں نہیں شکایات کیں اب شکایات تھیں تو کہا،خان صاحب نے آج کسی کو نہیں ڈانٹا یہ مکمل ڈس انفارمیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم5ممبران جیل میں ملاقات کے لئےخان صاحب کسی پر غصہ نہیں ہوئے، فارم47 حکومت کو آئین میں ترمیم کا کوئی استحقاق نہیں ہم پھر بھی کمیٹی میں بیٹھے۔ہمارے نمائندگان پارلیمان میں آئیں گے دیکھیں گے اور پارٹی پالیسی کو فالو کریں گے۔

Back to top button