پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے سپیکر کو خط

پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی رہنماء عامر ڈوگر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں  ایک خط جمع کرایا گیا ہے ، جس میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے۔

پی ٹی آئی کے خط کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تحریک انصاف کا حق ہے اس لیے موجودہ قائد حزب اختلاف کو ہٹایا جائے اور تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر لایا جائے۔

آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دیگا

Back to top button