پی ٹی آئی اراکین نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی

پنجاب اسمبلی اراکین کے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری پر تشدد کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین نے پنجاب اسمبلی میں اپنی شکست دیکھتے ہوئے غنڈہ گردی شروع کر دی۔

انھوں‌ نے کہا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشاءاللّہ مل کر رہے گا، مزید کہا کہ وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔

حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی نشست کا گھیراؤ کر لیا، دوست مزاری کو دھکے دئیے گئے اور لوٹے مارے گئے، حکومتی ارکان نے ڈپٹی سپیکر پر لوٹے اُچھالے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا، صورتحال بگڑنے پر سیکیورٹی طلب کر لی گئی ۔

ڈپٹی سپیکرپرتھپڑوں سے حملہ، پنجاب اسمبلی اجلاس تاخیر کا شکار

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 16اپریل کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 130کے تحت قائد ایوان کا انتخاب ہو گا۔ پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ( ہفتہ) کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہونے والی ووٹنگ کے موقع پر محکمہ داخلہ نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا۔

Back to top button