پی ٹی آئی ارکان گھروں میں خفیہ سی سی ٹی وی کیمرےلگائیں ، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف  پنجاب کے صدرحماد اظہر نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سےکہا ہےکہ وہ نہ صرف اپنے گھر کے احاطے کےاندر بلکہ سڑکوں اور آس پاس کےگھروں میں بھی خفیہ سی سی ٹی وی کیمرےلگائیں۔

پی ٹی آئی کے ارکان کےمبینہ اغوا جبری گمشدگیوں اور صوبوں میں ان کےگھروں اور کاروبار پرچھاپوں کےتناظر میں سامنےآئی ہے۔

حماد اظہرنےپوسٹس کےذریعےپارٹی کارکنوں سےوائرلیس وائی فائی والے فعال کیمرے استعمال کرنےکو کہا، انہوں نےمزید کہا کہ پہلے پولیس نےکیمروں کی لوکیشن ٹریس کی اور پھر انہیں توڑ دیا۔

انہوں نےپولیس پر ریکارڈنگ بکس چوری کرنے کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے فوج سے کہا کہ وہ واپس بیرکوں میں جائیں اور اپنے ہی لوگوں کےخلاف مبینہ ظلم بند کریں۔

26 نومبرکواسلام آبادمیں مظاہرین کی ہلاکتوں پرغم وغصے کا اظہار کرتے ہوئےپی ٹی آئی کےصوبائی صدر نےالزام لگایا کہ لوگوں کےجمہوری حقوق کو پامال کیا گیا ہےاور صورتحال اب خطرناک مرحلےمیں داخل ہورہی ہے۔

 

پی ٹی آئی شاید اب کبھی بھی احتجاج کی کال نہ دے سکے  : رانا ثنا اللہ

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا قتل عام اس فسطائیت کے تمام کرداروں، ملکی اور غیر ملکی سطح پرطاقت کےبے جا استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کوظاہرکرنےکے لیےکافی ہونا چاہیے۔

انہوں نےاپیل کی کہ یہ حماقت فوری طور پر بند کریں اور پاکستانی عوام کےساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کےرہنما عالمگیرخان کو نقاب پوش افراد نے ان کی رہائش گاہ سےاغواکرلیا ہے۔

حماد اظہر نےکہا کہ این اے 236 (کراچی) سےمتعلق انتخابی دھاندلی کیس فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمگیر خان نےاس حلقے سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیےلیکن وقت کے فرعونوں نے فارم 47 میں ایک ہزار ووٹ دکھائے اور آخری نمبر پر آنےوالے ایم کیو ایم کے امیدوار کو فاتح قرار دیا۔

Back to top button