پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

پی ٹی آئی کےا رکان پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا جس میں انہوں عمران خان کے مقدمات مقرر کرنے اور ان کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔
سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شریک پارلیمنٹیرینز نے عمران خان کے ذاتی معالجین سے ان کے معائنےکا بھی مطالبہ کیا۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات نہیں ہوسکی ہےاور رجسٹرار کا نمبر بھی بند ہے،پارلیمنٹیرینز باہر دھرنا دیے انصاف کے منتظر ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے باہر اس لیے جمع ہیں کہ ہمارے کیسز لگائے جائیں اور انصاف ملے۔
پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کو اچانک بریک کیوں لگ گئی؟
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کاکہنا تھاکہ عمران خان کو آنکھ کے علاج کےلیے ہاسپٹل لے جایا جائے۔
