پی ٹی آئی کو طاقت کے استعمال سے روکنا ہوگا : وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ حکومت کو اب اسلام آباد کی حفاظت کےلیے اپنا عزم ثابت کرنا پڑے گا، کیوں کہ صورت حال اُس طرف جارہی ہے کہ اگر پی ٹی آئی والے یہاں آکر بیٹھ جاتےہیں تو یہ ملک کےلیے ایک بہت بڑا دھچکا ہو گا۔ پی ٹی آئی کو اگر روکنا ہے تو طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ اب ایک فیصلہ کُن صورت حال پیدا ہوگئی ہے کیوں کہ مذاکرات کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کی قیادت نرمی دکھارہی ہے لیکن بشریٰ بی بی اسے ایک نادر موقع سمجھ کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں،پی ٹی آئی کو اگر روکنا ہےتو طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جو خاتون پی ٹی آئی مارچ کی قیادت کررہی ہیں،انہیں خونریزی دکھائی دےرہی ہے،انہیں پتہ ہےکہ میں قریب پہنچ گئی ہوں اور لیڈر بن گئی ہوں،اس وقت وہ سمجھتی ہیں کہ آگےبڑھنے میں ہی ہمارا فائدہ ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نےکہا کہ پچھلے دور میں عمران خان جب اسلام آباد پہنچےتو رانا ثنااللہ نے پوری طاقت استعمال کی تھی اور اسلام آباد پر حملہ رک گیا تھا،اب بھی حکومت کا عزم نظر آنا چاہیے کہ ہم نےہر قیمت پر اس اسلام آباد کا تحفظ کرنا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ شب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وےپر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھادی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج ہوگا : وزیر داخلہ

سکیورٹی ذرائع کےمطابق اب تک 100 سےزائد پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائےگا جب کہ انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دےدیے گئے ہیں۔

Back to top button