پی ٹی آئی کا ہتک عزت قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کا ہتک عزت کا قانون عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
رہنما تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہتک عزت سے متعلق قانون پر قومی اسمبلی میں احتجاج کرے گی۔
وفاق کا ایپکس کمیٹی اجلاس میں علی نواز گنڈا پور کو مدعونہ کرنے کاانکشاف
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو جو چیلنج ہے وہ یہ ہے ملک میں امن اور آئین نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک سول مارشل لاء ہے اور یہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے، اس وقت قلم پابند سلاسل ہے اور اس کے خلاف قوانین بنا کر اسے مزید پابند کیا جارہا ہے۔ ہم صحافتی تنظیموں کے ساتھ میٹنگز کریں گے تاکہ مل کر مشترکہ طور پر اس جدو جہد میں آگے بڑھیں۔
